منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کیا جائے‘ عمران خان

June 12, 2019 3:03 pm0 commentsViews: 3

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ وقت آگیا ہے قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں کی ستائش بند کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو کوئی پروٹوکول نہیں ملنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا وقت آگیا ہےکہ قوم منی لانڈرنگ کرنے والوں سے مجرمانہ سلوک کرے، منی لانڈرنگ کرنے والوں نے قوم کو غربت میں دھکیلا اور نقصان پہنچایا۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کہاں عوام کی دولت لوٹنے والوں سے خصوصی برتاؤ ہوتا ہے؟ آج منی لانڈرنگ کرنے والے جمہوریت کے پیچھے پناہ لیناچاہتے ہیں۔