نیب کا بجٹ دُگنا کردیا گیا

June 12, 2019 4:03 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مالی بجٹ 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کے بجٹ میں بڑا اضافہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں بجٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے 4 ارب، 42 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے ہیں، اس لحاظ سے مالی سال 20-2019 میں قومی احتساب بیورو کا بجٹ گزشتہ مالی سال کی نسبت تقریبا دوگنا کردیا گیا ہے۔

واضح رہے مالی سال 19-2018 میں نیب کا بجٹ 2 ارب، 63 کروڑ 40 لاکھ روپے تھا جو بعد میں بڑھا کر 3 ارب، 32 کروڑ، 38 لاکھ کر دیا گیا تھا۔