پولیس اہلکار نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا

June 17, 2019 1:56 pm0 commentsViews: 3

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی جنوبی نے اہلکار کو معطل کرکے کارروائی کا حکم دے دیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) قانون کے رکھوالے ہی قانون کی دھجیاں اڑانے لگے‘ ایس ایس پی جنوبی کے دفتر میں تعینات پولیس اہلکار نے ایم اے جناح روڈ پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کردی‘ اہلکار کی فائرنگ سے شہرکی معروف شاہراہ پر خوف و ہراس پھیل گیا‘ اہلکار کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ایس ایس پی جنوبی نے پولیس اہلکار کو معطل کرکے قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔ پولیس اہلکار نے کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے کی ویڈیو بنوائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ‘ فوٹیج میں پولیس اہلکار کو مصروف شاہراہ ایم اے جناح روڈ پر بغیر کسی وجہ چلتی ہوئی ٹریفک میں ہوائی فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔