سانحہ ساہیوال: عدالت کاٹرائل لاہور منتقل کرنے کا حکم

June 17, 2019 2:17 pm0 commentsViews: 5

لاہور: عدالت عالیہ نے سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال سے لاہور منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد شمیم خان نے مقتول خلیل کے بھائی جلیل کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ سانحہ ساہیوال کا ٹرائل ساہیوال میں کیا جارہا ہے جہاں درخواست گزار سمیت کئی افراد کو مشکلات ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ سانحہ ساہیوال سے متعلق کیس کی سماعت لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا جائے۔ تمام فریقین کے وکلا اور سانحہ ساہیوال کے ملزمان نے بھی ٹرائل لاہور منتقل کرنے پر رضامندی ظاہر کی جس کے بعد عدالت نے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے تمام متعلقہ حکام کو سانحہ ساہیوال کیس لاہور منتقل کرنے کا حکم دیا۔