انٹربینک: ملکی تاریخ میں ڈالر کی بلند ترین سطح‘ 157 روپے کا ہوگیا

June 17, 2019 2:28 pm0 commentsViews: 4

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں ایک روپے 16 پیسہ کا اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 157 روپے ہوکر تاریخ کی بلند سطح پر موجود ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا اور ڈالر انٹربینک میں 155.84 پر بند ہوا تھا۔