پولیو قطروں کے خلاف پروپیگنڈا بے بنیاد ہے‘ بابر بن عطا

June 17, 2019 2:32 pm0 commentsViews: 6

اسلام آباد: وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطاء کا کہنا ہے کہ پولیو کے کیسز میں اضافے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بابر بن عطاء کا کہنا تھا کہ ہم پوری کوشش کررہے ہیں کہ پولیو قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین بھی اپنے بچوں کو یہ قطرے پلوائیں ۔

بابر بن عطا کے مطابق پولیو قطروں کے حوالے سے بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بنوں میں کیسز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ وزیرستان سے لوگوں کا آنا جانا ہے، پولیو پر قابو پانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔