تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان آج ہو گا

June 17, 2019 3:17 pm0 commentsViews: 5

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ قرضوں سے متعلق تحقیقیاتی کمیشن کے سربراہ کا اعلان آج کردوں گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شرکا کو قرضوں سے متعلق تحقیقاتی کمیشن کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں حکومت کی پارلیمنٹ کے اندر اور اپوزیشن کے احتجاج سے نمٹنے کی پالیسی پر تفصیلی بات کی گئی۔

مزید تفصیلات کے مطابق حکومت پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے گی اور بجٹ کے حوالے سے پارلیمنٹ کے اندر اپوزیشن کے ساتھ ملکر کارروائی چلانے کے حوالے سے بھی بات کی جائے گی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ کے نام کا اعلان آج کردوں گا۔

واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنانے کا اعلان کیا تھا۔