سہارا ولیج ووکیشنل سینٹر کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا اکبر علی رانا

June 24, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 5

دماغی طور پر کمزور بچوں کو بہتر ٹریننگ کی ضرورت ہے جس کا انتظام کیا گیا ہے
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں معتبر نام رکھنے والے اور انسانیت کی خدمت میں آگے سے آگے رہنے والے سہارا ولیج اولڈ ایج ہوم نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے دماغی طور پر متاثرہ بچوں کی نشوونما اور دماغی درستگی و صحت کے لئے سہارا ووکیشنل ٹریننگ سینٹر کا قیام عمل میںلایا گیا ہے اس حوالے سے معروف سماجی رہنما اکبر علی رانا کا کہنا تھا کہ یہ شہر کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ہم نے بہت بڑے پلان اور تمام حکمت عملی کے بعد اس کو ترتیب دیا ہے قابل اساتذہ اور ڈاکٹرز کی خدمات لی گئی ہیں جو کہ ہر وقت دیکھ بھال کے لئے موجود رہیں گے اور بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے بہتر اقدامات کریں گے۔ سماجی رہنما اکبر علی رانا کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کا نہایت شکر گزار ہوں جن کے تعاون سے اس کا قیام عمل میں لانا ممکن ہوسکا۔ ہمیں اب بس سینٹر کے اندر سامان کی ضرورت ہے جس کے لئے ہم لوگوں سے اپیل کریں گے کہ وہ استعمال شدہ ہی سہی مگر کھلونے، وھیل چیئرز اور دیگر ضروریات کی چیزیں مہیا کریں تاکہ اس سینٹر کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔