مریم نے چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑیاں پہننے کا فیصلہ کرلیا

June 24, 2019 12:44 pm0 commentsViews: 2

بجٹ عوامی نہیں، اس کا فیصلہ سڑکوںاور اسمبلی میں ہوگا
مریم نواز جلد سندھ کا دورہ کریں گی، کیپٹن (ر) صفدر کی بات چیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا ہے کہ مریم نواز نے اپنی چوڑیاں توڑ کر ہتھکڑی پہننے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں ان کے طریقہ سیاست سے مطمئن ہوں، کہ ہمیں عوام دشمن نہیں عوامی بجٹ چاہئے۔ یہ بجٹ عوامی نہیں ہے اس کا فیصلہ سڑکوں اور اسمبلی میں ہوگا، مریم نواز جلد سندھ بھر کا دورہ کریں گی، بیانیہ اور نظریہ نواز شریف کا ہی چلے گا۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کراچی پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیپٹن (ر )صفدر نے کہا کہ70 سال میں پاکستان اتنا کمزور نہیں ہوا ہے جتنا اب ہوا ہے۔