صبح سویرے ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی ماردی

June 24, 2019 12:45 pm0 commentsViews: 11

کراچی (کرائم رپورٹر) صبح سویرے نارتھ ناظم آباد میں ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران ایک شخص کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بورڈ آفس عبداللہ کالج عزیز میڈیکل کے سامنے موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 42 سالہ بخت محمد ولد نور محمد کو زخمی کرکے فرار ہوگئے۔ مضروب کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔