مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ایئر پورٹ چارجز وصولی کا فیصلہ

June 24, 2019 12:49 pm0 commentsViews: 9

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ایوی ایشن اب ٹیکس کی مد میں مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی۔ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے تمام ایئر پورٹس منیجر کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق سول ایوی ایشن اب ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں مسافروں سے ڈالر کے بجائے پاکستانی کرنسی میں ٹیکس وصول کرے گی جس کے بعد پاکستانی کرنسی میں 2800روپے وصول کیے جائیں گے۔