’’میثاق معیشت پر حتمی فیصلہ نواز شریف ہی کا ہوگا‘‘

June 24, 2019 1:16 pm0 commentsViews: 7

لاہور: ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ لیڈر شپ صرف ایک ہے اور وہ نواز شریف کی ہے، میثاق معیشت پر فیصلہ بھی نواز شریف ہی کریں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف مفاہمتی سیاست کرتے ہیں اور انہوں نے میثاق معیشت کی بات کئی ماہ پہلے کی تھی۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے میثاق معیشت کی بات ٹھکرائی جس پر مریم نواز کا مؤقف درست ہے، پارٹی کا کوئی بھی ورکر رہنمائی کے لیے میاں صاحب کی طرف دیکھےگا۔ انہوں نے کہا کہ قرضہ کمیشن حکومت کا اقدام غیر آئینی ہے، حکومت کے خلاف ایکشن نہ لینا مجرمانہ کارروائی ہوگی۔