پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ سروس متاثر

July 4, 2019 11:11 am0 commentsViews: 14

کراچی (نیٹ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ملکوں میں فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی سروس متاثر ہوگئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں سوشل میڈیا کی سروسز متاثر ہوگئی ہیں اور یورپ، امریکا سمیت ایشیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو سروسز کے استعمال میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ پر صارفین کو مواد اپ لوڈ اور ڈائون لوڈ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم سروسز متاثر ہونے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔