برطانوی قصبے میں جنگلی مرغیوں نے دہشت پھیلادی

July 4, 2019 11:35 am0 commentsViews: 11

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ یقین کریں گے کہ مرغیوں کا ایک گروپ کسی قصبے کے رہائشیوں کیلئے وبال جان بن جائے بلکہ کسی گوشت خور درندوں کی طرح ان کی زندگیاں اجیرن کردے؟ کم از کم ایسا برطانیہ کے زیر تحت جزیرے جرزی میں ہورہا ہیہ جہاں جنگلی مرغیوں نے رہائشیوں کیلئے زندگی مشکل بنادی ہے۔ کبھی یہ مرغیاں باغات کا حال خراب کرتی ہیں کبھی ٹریفک بلاک کرتی ہیں اور اکثر تو جاگنگ کے خواہشمند افراد کا تعاقب کرکے انہیں خوفزدہ کرتی ہیں۔ امریکی جریدے نیوز ویک کی رپورٹ کے مطابق اب تک35 مرغیوں کو ماردیا گیا وہاں کے ماحولیاتی وزیر جان ینگ کے مطابق ان پرندوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔