بھارت میں تدفین سے کچھ دیر قبل ’’مردہ‘‘ زندہ ہوگیا

July 4, 2019 12:13 pm0 commentsViews: 184

لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان کی تدفین کے دوران یہ حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جب مردہ سمجھے جانے والا شخص حرکت کرنے لگا۔ ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ کے رہائشی 20 سالہ محمد فرقان کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیاتھا، اس واقعہ نے بھارت بھر کو چونکا دیا اور طبی نظام پر سوالات اٹھنے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔