امریکہ میں گٹر بندکرنے کا عادی مجرم گرفتار‘150 روز قید

July 5, 2019 11:31 am0 commentsViews: 16

وسکانس( نیٹ نیوز)امریکہ میں ایک شخص عجیب و غریب جرم میں پکڑا گیا ہے۔ اسے گٹر بند کرنے کا عادی مجرم قرار دیا گیا ہے جس کے بعد اسے پانچ ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کی جانب سے سزا دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس شخص نے اپنے دفتر میں خواتین کے بیت الخلا میں پلاسٹک کی بوتلیں اور دیگر کوڑا بھر کر اسے بند کردیا جس سے گٹر ابل پڑے اور دفتر کے عملے خصوصاً خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘ پیٹرک کو ساتھ150 روز کی قید بامشقت دی گئی۔ اس کے علاوہ5500 ڈالر جرمانہ اور 100 گھنٹے معاشرے کی خدمت بطور سزا دی گئی۔