خاتون کو آئس کریم کا ڈبہ کھول کر چکھنے پر20 سال قید کا امکان

July 6, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 12

ٹیکساس( نیٹ نیوز) آئسکریم کے ڈبے کو فریزر سے نکال کر چکھنے کے بعد واپس رکھ دینے پر ایک خاتون کو20 سال قید کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک خاتون کو سپر اسٹور میں آئسکریم کے ایک دبے کو چاٹنے کے بعد واپس فریزر میں رکھتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کوایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے اور ایسا مانا جارہا ہے کہ یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس میں وال مارٹ کی کسی شاخ میں پیش آیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ان کے سراغ سراں اس وائرل ویڈیو میں نظر آنے والی خاتون کی شناخت تصدیق کرنے کیلئے کام کررہے ہیں۔