21 سال بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی ستمبر میں پاکستان آمد کا امکان

July 8, 2019 2:33 pm0 commentsViews: 3

سڈنی( مانیٹرنگ ڈیسک) 2 دہائیوں کے بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی جانب سے پاکستانی سرزمین پر آکر ایک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ کھیلے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے رواں برس ستمبر میں کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس پاکستان کا اہم دورہ کریں گے۔ معتبر ذرائع کے مطابق یہ میچ کراچی میں ہوگا۔