پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

July 9, 2019 1:55 pm0 commentsViews: 5

مانچسٹر: کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل آج نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مانچسٹر میں آج کرکٹ ورلڈکپ 2019 کا پہلا سیمی فائنل نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کے لیگ میچز میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا تاہم بھارت کو ایونٹ میں اب تک صرف انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 7 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ نیوزی لینڈ کو 3 میچز میں شکست ہوئی، 5 جیتے اور ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی چوتھی پوزیشن ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا اور تیسرے نمبر پر انگلینڈ موجود ہے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل منگل کو برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔