افغانستان ‘طالبان کا حملہ ، جھڑپ ،33 اہلکار ہلاک

July 10, 2019 11:42 am0 commentsViews: 3

فورسز کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 7افراد مارے گئے ہیں
صوبہ بغلان کے علاقے میںمرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل
کابل(این این آئی)افغانستان میں طالبان کے حملے اور خونریز جھڑپ کے دو الگ الگ واقعات میں افغان سکیو رٹی فورسز کے 33 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ فورسز کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے 7افراد مارے گئے ہیں۔ جنوبی صوبہ زابل میں طالبان حملہ آوروں نے پولیس کے ایک چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس حملہ میں افغان پولیس کے 13 اہلکار ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ ادھر شمالی صوبہ قندوز کے ضلع امام صاحب میں طالبان اور افغان سیکیورٹی فورسز کے مابین شدید جھڑپ میں سیکیورٹی فورسز کے 20 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ادھر سکیو رٹی فورسز نے صوبہ بغلان کے علاقے پل خومری میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانے کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا تاہم حملے کی زد میں ایک رہائشی گھر آ گیا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔