بھارت میں ہوم ورک کا پوچھنے پر طالبعلم نے ٹیچر پر چھری سے حملہ کردیا

July 10, 2019 12:07 pm0 commentsViews: 5

نئی دہلی (آن لائن) بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع سونی پت کے گائوں بھیکن میں ہوم ورک کے متعلق پوچھنے پر 16 سالہ طالب علم نے ٹیچر پر چھری سے حملہ کردیا جس پر ٹیچر کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹیچر مکیش کماری نے 11 ویں کلاس کے طالب علم سے ہوم ورک کے متعلق پوچھا جس پر اس لڑکے نے اپنے بیگ سے کچن میں استعمال ہونے والی چھری نکال کر ٹیچر پر 3 بار حملہ کیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔