ڈاکٹر عاصم کی احتساب عدالت فیصلے کے خلاف درخواست مسترد

July 10, 2019 12:09 pm0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے احتساب عدالت کو دستیاب دستاویزات کی روشنی میں ریفرنس کی کارروائی جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ ڈاکٹر عاصم کی طرف سے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کی دسمبر 2012ء کی انکوائری کی مکمل رپورٹ نیب نے ریفرنس میں شامل نہیں کی۔