بھارت اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل کا پہلا دن بارش کی نذر

July 10, 2019 12:09 pm0 commentsViews: 1

مانچسٹر (اسپورٹس ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل بارش سے متاثر ہوگیا اور کھیل روک دیا گیا۔ تاہم میچ دیکھنے والے شائقین آج دوبارہ میچ دیکھنے آسکیں گے۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے 46 اعشاریہ ایک اوورز میں 5 وکٹوں پر 211 رنز بنا لیے تھے بعد میں بارش کے باعث میچ شروع نہیں ہو سکا اور آج اسی اسکور سے دوبارہ میچ شروع ہوگا۔