عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو کوئی نہیں بچا سکتا،اسفندیار ولی

July 11, 2019 11:59 am0 commentsViews: 2

سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،کپتان کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے
شہید ہارون بشیر بلور اور 23دیگر ساتھیوں کی پہلی برسی پر تقریب سے خطاب
پشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،کپتان کو میانوالی پہنچا کر دم لیں گے ، 25جولائی کا احتجاج ثابت کرے گا کہ عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں شہید ہارون بشیر بلور اور 23دیگر ساتھیوں کی پہلی برسی پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اسفندیار ولی خان نے شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ہارون بلور مرا نہیں بلکہ سب کے دلوں میں زندہ ہے۔