سالانہ 60 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لیجانے پر پابندی

July 11, 2019 12:03 pm0 commentsViews: 6

3 ہزار سے زائد پاکستانی کرنسی، سونا، چاندی، ہیرے جواہرات، نوادرات سمیت نشہ آور اشیاء، اسلحہ اور کیمیائی ہتھیار بیرون ملک لے جانے کو ممنوع قرار دیدیا
قرنطینہ سرٹیفکیٹ کے بغیر پالتو کتے اور بلیاں بھی سفر میں ساتھ نہیں لے جاسکیں گے، پاکستان کسٹم نے بیرون ممالک سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزی جاری کردی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کسٹم نے بیرون ممالک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے‘ سالانہ 60 ہزار ڈالر سے زائد بیرون ملک لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی‘3ہزار روپے سے زائد پاکستانی کرنسی‘ سونا ‘چاندی‘ ہیرے جواہرات اور نوادرات سمیت نشہ آور اشیاء‘ اسلحہ اور کیمیائی ہتھیار بیرون ملک لے جانے کو ممنوع قرار دیدیا گیا۔ پاکستان کسٹم نے بیرون ممالک سفر کرنے والوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری کردی ہے۔ ایڈوائزری کے تحت 5سال تک کے بچے کیلئے ایک ہزار سے6 ہزار ڈالر سالانہ تک زرمبادلہ ساتھ لے جاسکتے ہیں۔5 سے18 سال تک کے مسافر 5 سے30 ہزار ڈالر سالانہ تک زرمبادلہ ساتھ لے جاسکتے ہیں جاری ایڈوائزری کے مطابق ملکی مفادات کیخلاف لٹریچر اور کیمیکل اجزا بھی سفر میں ساتھ لے جانے کیلئے پابندی لگائی گئی ہے جبکہ وزارت دفاع کے این او سی کے علاوہ اسلحہ‘ ہتھیار‘ کیمیائی ‘ایٹمی تابکاری سے متعلق اشیاء بھی سفر میں ساتھ جانے کیلئے ممنوع قرار دی گئی ہیں جاری ایڈوائزری میں مسافروں کو واضح کیا ہے کہ قرنطینہ سرٹیفکیٹ کے بغیر پالتو کتے اور بلیاں بھی سفر میں ساتھ لے جانے پر بھی پابندی ہوگی۔