ٹوئٹرپر غیر اخلاقی زبان کے استعمال پر پابندی عائد

July 11, 2019 12:06 pm0 commentsViews: 3

٭٭٭مذاہب کے خلاف٭٭٭
دنیا میں کسی بھی مذہبی گروہ یا فرد واحد کو مذہب کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہوتی
اس پابندی کا اطلاق بعد ازاں نسل پرستی اور صنفی امتیاز کے خلاف بھی کیا جائے گا، کمپنی کا اعلان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے مختلف مذاہب کیخلاف غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے جس کا اطلاق بعد ازاںنسل پرستی اور صنفی امتیاز کیخلاف بھی کیا جائے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر کسی بھی مذہب کیخلاف ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس پابندی کے بعد دنیا میں کسی بھی مذہبی گروہ یا فرد واحد کو مذہب کی بنیاد پر تضحیک کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق مستقبل میں ایسے مواد پر بھی ہوگا جس میں نسل رنگ یا صنف کی بنیاد پر نفرت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔