نیوزی لینڈ نے بھارت کو سرپرائز دے دیا‘میجر جنرل آصف غفور

July 11, 2019 12:10 pm0 commentsViews: 10

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی
اعلیٰ اخلاقی اوقدار رکھنے والی قوم کی ٹیم نے اسپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی نیوزی لینڈ ٹیم کو مبارکباد دے دی۔ بھارت کی شرم شکست کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ نے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگا دی ہے۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم اور قوم اخلاقی اقدار رکھتی ہے،۔انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مبارکباد، ٹیم شاندار کامیابی سے آئی سی سی ورڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔اعلیٰ اخلاقی اوقدار رکھنے والی قوم کی ٹیم نے سپورٹس مین شپ کا مظاہرہ کیا ہے‘‘۔ انہوں نے بلیک کیپس اور جسنڈا آرڈرن کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا ہے اقدار اپنا اثر رکھتی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سرپرائز دے دیا۔