گورنر سندھ کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کا ٹاسک مل گیا

July 11, 2019 12:19 pm0 commentsViews: 3

رکن سندھ اسمبلی اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپوررٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان کی عمران خان سے ملاقات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا ٹاسک دیدیا ہے۔ بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی اور آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر ملک شہزاد اعوان نے گورنر ہائوس میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزراء، گورنر سندھ اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بھی موجود تھے۔ ملک شہزاد اعوان نے وزیراعظم کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ برادری بہت مشکلات سے دوچار ہے۔ ٹرانسپورٹ برادری کے لئے جو ایکسل وے مقرر کیا گیا ہے، اس پر عمل درآمد کرایا جائے اور ٹرانسپورٹرز پر عائد کردہ ٹیکس پر نظر ثانی کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ ٹرانسپورٹرز کے لئے اتنی سہولیات مقرر کی گئی جتنا وہ معیشت میں حصہ ڈالتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف آپ جو جہاد کررہے ہیں اس پر آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ملک شہزاد اعوان نے بلدیہ ٹائون کے لئے 15 کروڑ کا بجٹ مختص کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کیا۔