ظالمانہ بجٹ کیخلاف ٗ 13جولائی کی ملک گیر ہڑتال ریفرنڈم ثابت ہوگی

July 11, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 15

تاجر کسی صورت ظالمانہ قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے ٗ نئے قوانین سے ایف بی آر اہلکاروں کیلئے کرپشن کے دروازے کھل جائیں گے
کراچی میں ہڑتال کامیاب بنانے کیلئے تاجر رابطہ کونسل قائم کی گئی ہے ٗ محبوب اعظم ٗ محمود حامد ودیگر کی پریس کانفرنس
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی ایم ایف کے ظالمانہ بجٹ کیخلاف 13 جولائی کی ملک گیر ہڑتال ریفرنڈم ثابت ہوگی‘ تاجر کسی صورتحال ظالمانہ قوانین کو تسلیم نہیں کریں گے ۔ آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے مرکزی جنرل سیکریٹری محبوب اعظم کراچی کے نو منتخب صدر محمود حامد، سینئر نائب صدر سید لیاقت علی، نائب صدر نوید احمد اور سلیم ملک اور دیگر عہدیداران نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے قوانین نےCBRکے اہلکاروں کے کرپشن کے نئے دروازے کھولے گا۔ اس بجٹ کے نتیجے میں پاکستان بیرونی مال کی منڈی بن جائے گا۔IMFکی شرائط پر پیٹرول گیس اور بجلی کے نرخوں میں بار بار اضافہ کے نتیجے میں تیار مال اتنا مہنگا ہوگا کہ وہ بر آمد نہیں ہو سکے گا۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ اس وقت ملک معاشی طور پر منجمد ہو چکا ہے۔ ٹیکسٹائل، گارمینٹس، لیدر، اسٹیل کاٹیج انڈسٹری، تعمیراتی صنعت سب جام ہیں۔ ڈالر کی انچی اڑان کے سبب ہر پیدا ہونے والا بچہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا مقروض پیدا ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تاجروں نے بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر شہروں میں ہڑتال جاری ہے اور 13جولائی کو کراچی سمیت پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔ کراچی کے تاجروں نے کل ایک نمائندہ اجلاس میں ہڑتال کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کے لئے تاجر رابطہ کونسل قائم کر لی ہے جس میں انجمن تاجران کے رفیق جدون، جاوید شیخ، عبدالصمد، عارف کوئٹہ والا اور دیگر رہنما ؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کے تاجر بھی اس احتجاج میں بھرپور شرکت کریں گے۔ جمعرات 11جولائی کو تاجروں کے ایک بڑے اجلاس میں ہڑتال کو آخری شکل دی جائے گی۔ اس اجلاس سے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری، ہارون میمن اور دیگر رہنما گلبہار لان نزد پاسپورٹ آفس میں خطاب کریں گے۔ کراچی پریس کلب میں ہونے والی پریس کانفرنس میں اسمال ٹریڈرز کراچی کے نو منتخب عہدیداروں کا بھی اعلان کیا گیا جس کے مطابق محمود حامد صدر، سید لیاقت علی سینئر نائب صدر، نوید احمد نائب صدر، جاوید حاجی عبداللہ نائب صدر، سلیم ملک نائب صدر، عثمان شریف جنرل سیکریٹری، بابر بنگش، ڈپٹی جنرل سیکریٹری، نعمان قریشی،ریحان صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، حاکم خان ڈپٹی جنرل سیکریٹری، عرفان نعیم، فنانس سیکریٹری، راشد علی شاہ، اقبال یوسف میڈیا کور آڈینیٹر، عبدالماجد آرگنائزنگ سیکریٹری منتخب ہوئے جبکہ اسلم بھٹی، ایوب قریشی، عبدالعلیم، طارق اعوان، کامران صدیقی، ممبران مجلس عاملہ منتخب ہوئے جبکہ ملیر زون کے صدر نذیر خان، کیماڑی زون کے صدرسجاد خان، صدر ٹاؤن کے صدر حاکم خان، کورنگی ٹاؤن کے صدر حاجی فرید داد، سینٹرل زون کے صدر محمد ماجد، نارتھ ناظم زون کے صدر سعید خان، طارق روڈ کے صدر عبدالشکور، بوہری بازار کے صدر محمد ربان، ملیر قائد آباد زون کے صدر شوکت ربانی، بولٹن مارکیٹ زون کے صدر جمیل شیخ منتخب کئے گئے۔