اپر اسکول کورس کئے بغیر کوئی بھی ایس ایچ او تعینات نہیں ہوگا‘ آئی جی سندھ

July 11, 2019 12:18 pm0 commentsViews: 8

کراچی( کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ نے تھانیداروں کی تعیناتی میں شفافیت لانے کے لئے گائیڈ لائن جاری کردی،انہوں نے کہا کہ کوئی بھی افسراپراسکول کورس کئے بغیرایس ایچ او تعینات نہیں ہوگا، ایس ایچ او کی تعیناتی کا پیریڈ ایک سال سے کم نہیں ہوگا،انہوں نے مزید کہا کہ صاف ستھرے ریکارڈ کے حامل اپرکورس کولیفائیڈسب انسپکٹر کو تعینات کیا جائے گا،جبکہ گائیڈ لائن پالیسی کا اطلاق پورے صوبہ سندھ میں ہوگا۔