رینجرز‘ ہیڈ کوارٹر میں تقریب‘ ملزمان سے برآمد سامان اصل مالکان کے حوالے

July 11, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 3

کراچی( کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر میں رینجرز اینٹی ٹیرارسٹ وِنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف آپریشنز کے دوران بر آمد ہو نے والے سامان کو کوائف کی جانچ پڑ تال اور قانونی تقاضے مکمل ہونے پر اُن کے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق حوالے کیے جانے والے سامان میں 2 عددکاریں، 14 عدد موٹرسائیکل، 15 عددموبائل فونز، ایک عددآٹو رکشہ شامل ہیں ، اس موقع پر سامان وصول کرنے والے مالکان نے رینجرز کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کیا۔