ٹارگٹ کلنگ میں شریک ملزم عدم ثبوت کی بناء پر بری

July 11, 2019 12:23 pm0 commentsViews: 12

ایم کیو ایم کے خلاف آپریشن میں شریک ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کا محافظ گاڑی پر فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے تھے
عدالت پہلے ہی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے کے دیگر 4 شریک ملزمان کو عدم ثبوت کی بناء پر بری کرچکی ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن میں شریک ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں شریک ملزم دانش کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کردیا ‘سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر12 نے ایم کیو ایم کیخلاف آپریشن میں شریک ڈی ایس پی نواز رانجھا اور ان کے محافظ کی ٹارگٹ کلنگ کے مقدمے میں شریک ملزم دانش کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سنادیا‘ عدالت نے شریک ملزم دانش کو بریت کی درخواست منظور کرلی‘ عدالت نے دانش کو مقدمے سے بری کردیا۔ ملزم کے وکیل عابد زمان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا تھا کہ پولیس کو میرے موکل کیخلاف کوئی ثبوت نہیں ملا‘ عدالت پہلے ہی مقدمے کے دیگر 4شریک ملزمان کو عدم ثبوت کی بنیاد پر بری کرچکی ہے‘ ملزمان نے اگست2010 میں تھانہ پریڈی کی حدود میں ڈی ایس پی نواز رانجھا کی گاڑی پر فائرنگ کی‘ فائرنگ سے نواز رانجھا اور ان کے ڈرائیور جہانگیر حسین جاں بحق ہوئے۔