فضائی آلودگی پھیپھڑوں کو تیزی سے بوڑھا کررہی ہے‘ماہرین کا انکشاف

July 11, 2019 12:24 pm0 commentsViews: 6

لندن( نیٹ نیوز)جسم کے اعضا بھی جوانی سے بڑھاپے تک کا سفر کرتے ہیں اور یہ ایک قدرتی عمل ہے لیکن اب ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی سے پھیپھڑوں کی عمر رسیدگی اور خرابی کا عمل تیز سے تیز ترین ہوجاتا ہے۔ سائنسدانوں نے مطالعے کے بعد کہا کہ اگر ایک شخص ایسی فضا میں ایک سال تک سانس لے جہاں ایک مربع میٹر میں 5 مائیکرو گرام تک آلودگی کے ذرات ہوں تو اس سے ایک سال میں پھیپھڑوں کو اتنا نقصان واقع ہوتا ہے جو طب کی زبان میں پھیپھڑوں کو مزید دو سال بوڑھا کردیتا ہے۔ اس طرح پھیپھڑوں کی افادیت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ فضائی آلودگی کی صورت میں ٹھوس اور مائع اجزاء ہوا میں تیرتے رہتے ہیں۔