شیر شاہ میں2درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چوری‘ پولیس بے بس‘ علاقہ مکین مشتعل

July 11, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 3

کراچی( کرائم رپورٹر) ضلع ویسٹ کے تھانہ شیر شاہ کے علاقے شیر کالونی محمدی روڈ گلی نمبر40 سے چور گھر کے باہر کھڑی125 موٹر سائیکل نمبرKMQ-3800 چوری کرکے غائب ہوگئے جس کی اطلاع متعلقہ تھانہ کو دیدی گئی جبکہ علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ شیر شاہ کا علاقہ چوری اور اسٹریٹ کرائم کی آماجگاہ بن چکا ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران28 موٹر سائیکلیں چوری ہوگئی اور پولیس ملزمان کو پکڑنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔