ذہین طاہرہ کی نماز جنازہ ادا ‘پاپوش نگر قبرستان میں سپرد خاک

July 11, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 15

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈرامہ انڈسٹری اور ویڈیو کی سینئر اداکارہ ذہین طاہرہ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد ابراہیمی نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی اور انہیں پاپوش نگر قبرستان میں سپرد کردیا گیا۔ ذہین طاہرہ گزشتہ ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور کئی روز تک نجی اسپتال میں زیر علاج بھی رہیں۔ منگل کو حرکت قلب بند ہونے سے79برس کی عمر میں انتقال کرگئی تھیں۔