ورلڈ کپ میں بھارت کی شکست پر کشمیریوں کا جشن

July 11, 2019 12:26 pm0 commentsViews: 36

سرینگر (صباح نیوز) اولڈ ٹریفورڈ میں عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست پرمقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا۔ نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں کشمیری عوام عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کی شکست پر جشن منانے اور خوشی کے اظہار کے لیے سرینگر کی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے پٹاخے چلائے اور رقص کیا۔ عالمی کپ میں نیوزی لینڈ نے بھارت جس نے جموں و کشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے کو 18 رنز سے شکست دی۔ کشمیری عوام بھارت کے غیر قانونی تسلط سے آزادی کے لیے اپنی پُرامن جدوجہد آزادی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔