حجاج کرام خود کو سیاسی و فرقہ وارانہ نعروں سے دور رکھیں، سعودی فرمانروا

July 11, 2019 12:32 pm0 commentsViews: 6

جدہ (صباح نیوز) سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ حجاج کرام خود کو سیاسی و فرقہ وارانہ نعروں سے دور رکھیں، اگر کسی شخص یا گروپ کی طرف سے حج کے موقع پر سیاسی نعرے بازی اور فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے حج بیت اللہ کے لیے آنے والے مہمانوں پر زور دیا کہ وہ حج کے موقع پر اپنی توجہ مقدس مقامات کی روحانیت کی برکات سمیٹنے، شعائر حج کی ادائیگی اور فریضہ حج کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے پر مرکوز رکھیں اور ہر قسم کے مذہبی اور سیاسی نعرہ بازی کی الائشوں سے خود کو دور رکھیں۔