قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ

July 11, 2019 12:34 pm0 commentsViews: 20

5 لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر 20 فیصد اور اس سے زائد پر 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس نان فائلرز کو دینا ہوگا
کراچی (این این آئی) حکومت نے قومی بچت اسیکموں میں سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ اب قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کے لیے بھی بُری خبر سامنے آئی ہے، قومی بچت اسکیموں میں 5 لاکھ روپے تک کی سرمایہ کاری کرنے والے نان فائلر کو 20 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جب کہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 10 فیصد تھی۔ اسی طرح 5 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرمایہ کاری پر نان فائلر کو 30 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس دینا ہوگا جبکہ گزشتہ مالی سال یہ شرح 17.5 فیصد تھی۔ فائلرز کے لیے بھی ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی۔ گوشوارے داخل کرانے 5 لاکھ تک کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد اور 5 لاکھ سے زائد کی سرمایہ کاری پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے۔ گزشتہ مالی سال فائلرز کے لیے 5 لاکھ اور اس سے زائد کی سرمایہ کاری پر 10 فیصد یا یکساں ود ہولڈنگ دینا پڑتا تھا۔