کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

July 11, 2019 12:32 pm0 commentsViews: 4

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی، جبکہ بادل بھی چھائے رہے۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماہ جولائی میں مون سون شروع ہو جاتا ہے اور اب اگست کے مہینے تک بارشوں کا امکان ہے، تاہم فی الحال شہر کے مختلف علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس دوران گرمی کی شدت میں بھی کمی ہو جائے گی، جس کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون کا سسٹم ابھی بنا نہیں ہے تاہم چند دنوں میں امکان ہے کہ بارشوں کا سسٹم ملک میں داخل ہو جائے گا۔