APNS کا 25 ستمبر کو ریڈنگ ڈے منانے کا اعلان

July 11, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 7

اس دن کو ہر سال قومی سطح پر منانے اور ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست، صدر و وزیر اعظم سے اپیل
حمید ہارون اور سرمد علی کا پاکستان میں مطالعہ اور اخبار بینی کے رجحان کے فروغ و حوصلہ افزائی کی خواہش کا اظہار
کراچی (پ ر) اے پی این ایس نے 25 ستمبر 2019ء کو قومی سطح پر نیشنل نیوز پیپرز ریڈنگ ڈے منانے کا اعلان کیا ہے۔ آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے صدر حمید ہارون اور سیکرٹری جنرل سرمد علی نے پاکستان میں مطالعہ اور خاص طور پر اخبار بینی کے رجحان کے فروغ و حوصلہ افزائی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مطالعہ اور اخبار بینی کے رجحان میں اضافہ کے لیے قومی سطح کی مہم کا آغاز کیا جائے گا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ خصوصی طور پر معاشرے کے نوجوانوں میں اخبارات کے مطالعے کی رغبت پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔ اے پی این ایس کے عہدیداران نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ وہ 25 ستمبر کو سرکاری طور پر ہر سال قومی سطح پر منانے کا اعلان کریں، محکمہ ڈاک سے اس دن کی مناسبت سے ڈاک ٹکٹ جاری کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اس دن کا انتخاب 25 ستمبر 1690ء کو امریکا سے شائع ہونے والے پہلے ملٹی پیپر اخبار Publick Occurreness کی اشاعت کی مناسبت سے کیا گیا ہے۔