گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

July 11, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 4

اسلام آباد (آن لائن) اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 3 فیصد مہنگی کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن کے لیے درآمدی گیس کی قیمت میں 3.8 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کے مطابق گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی 3 فیصد مہنگی کردی گئی ہے۔