اداکارہمایوں گیلانی اچانک انتقال کرگئے

July 11, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 41

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اداکار ہمایوں گیلانی اچانک انتقال کرگئے، ہمایوں گیلانی نے 2016ء میں فلم ہوٹل میں میرا کے شوہر کا کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے مختلف ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری، ٹی وی اور اسٹیج اداکار ہمایوں گیلانی اچانک انتقال کر گئے ہمایوں گیلانی کی بہن کے مطابق گزشتہ روز ان کی طبیعت اچانک خراب ہوئی، انہیں اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ہمایوں گیلانی نے مختلف ٹی وی اور اسٹیج ڈراموں میں کام کیا تھا، اداکارہ میرا کے ساتھ ہوٹل فلم کی تھی جس میں میرا کے شوہر کا کردار ادا کیا۔ فلم کے ہدایات کار خالد خان تھے فلم 13 مئی 2016ء کو ریلیز ہوئی تھی۔