قربانی کی کھالوں کی NOC ڈپٹی کمشنر جاری کرینگے

July 11, 2019 12:39 pm0 commentsViews: 42

اپنے اپنے اضلاع میں عید الاضحی کے چرم قربانی کے حوالے سے محکمہ داخلہ کا جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں، افتخار شالوانی
تمام اداروں اور تنظیموں کی درخواستوں کو عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل وصول کرنا بند کریں اور 3 دن پہلے جاری کریں، اجلاس سے خطاب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت عیدالاضحی کے موقع پر چرم قربانی جمع کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز، پولیس، رینجرز اور محکمہ داخلہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالوں کے کیمپوں اور این او سیز کے حوالے سے نیکٹا کی گائیڈ لائن کے مطابق اور محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق پر عمل کریں اور اس سلسلے میں پالیسی کے مطابق تمام اداروں اور تنظیموں کی درخواستوں کی مکمل چھان بین اور کوائف کی جانچ پڑتال کرکے این او سیز جاری کریں، تمام درخواستوں کو عیدالاضحی سے ایک ہفتہ قبل وصول کرنا بند کریں اور تین دن پہلے جاری کردیں تاکہ متعلقہ ادارے اور تنظیمیں باہمی تعاون اور روابط سے ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہدایات کی روشنی میں اپنی سرگرمیاں باآسانی اور پُرامن طریقے سے انجام دے سکیں۔