امریکی گلوکارہ مناج کا سعودی عرب جانے سے انکار

July 11, 2019 12:42 pm0 commentsViews: 7

ہم جنس پرستوں کی حمایت
گلوکارہ کی 18جولائی کو جدہ میں پرفارمنس کا اعلان ہوا تھا
خواتین اور ہم جنس پرست لوگوں کیساتھ ہوں ٗ گلوکارہ
جدہ (نیٹ نیوز) فحش پرفارمنس کی ملکہ کہلائی جانے والی امریکی گلوکارہ، ریپر و موسیقار نکی مناج کی 18 جولائی کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں پرفارمنس کا اعلان ہوا تھا۔ انہوں نے ساحلی شہر جدہ میں ورلڈ فیسٹیول میں فن کا مظاہرہ کرنا تھا، اس فیسٹیول میں نکی مناج کے علاوہ امریکی ڈی جے اسٹیو اوکے، برطانوی گلوکار لیام پائن اور دیگر موسیقاروں اور گلوکاروں کو پرفارمنس کرنا تھی، تاہم اب نکی مناج اس فیسٹیول میں پرفارمنس نہیں کریں گی۔ نکی مناج نے سعودی عرب میں خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ناروا سلوک کا الزام لگا کر احتجاج کے طور پر پرفارمنس سے انکار کیا۔ نکی مناج نے سعودی عرب میں کنسرٹ منسوخ کرنے کا فیصلہ امریکی سماجی تنظیم کی جانب سے کی گئی گزارش کے بعد کیا۔ نکی مناج نے اعلان کیا ہے کہ وہ خواتین اور ہم جنس پرست افراد کے ساتھ ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ اس کنسرٹ میں امریکی ڈی جے اسٹیواوکے اور برطانوی گلوکارہ لیام پائن پرفارم کریں گے یا نہیں۔