سندھ پولیس کی 54کروڑ کی رقم روک لی گئی

July 11, 2019 2:00 pm0 commentsViews: 10

کراچی: سندھ پولیس کی مشکلات بڑھ گئیں،محکمہ خزانہ سندھ نے سندھ پولیس کو 54 کروڑ روپے سے زائد کی رقم جاری نہیں کی جس کے باعث سندھ پولیس کے پاس بجٹ نہ ہونے سے موبائل لوکیٹر، چھوٹے ہتھیار اور گاڑیوں کی خریداری رک گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس کوگزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کا بجٹ نہیں مل سکا ہے، کراچی میں امل قتل کیس کے بعد سپریم کورٹ نے پولیس اہلکاروں کو چھوٹے ہتھیار دینے کے احکام دیے تھے، بجٹ نہ ہونے سے اندرون سندھ کچے کے علاقوں میں گشت اورآپریشن بھی متاثر ہورہا ہے جب کہ پولیس کی گاڑیوں کے لیے ایک ارب روپے منظورہوئے تھے جن میں سے محض 2 کروڑ80 لاکھ جاری ہوئے۔

مزید تفصیلات کے مطابق اسلحہ خریدنے کے لیے ایک ارب منظور ہوئے 2کروڑ40 لاکھ روپے دیے گئے، پولیس یونیفارم کی خریداری کیلیے ایک ارب 31 کروڑ منظورہوئے اور صرف 40 کروڑ جاری ہوئے، بکتربند گاڑیوں کی مرمت کے لیے ساڑھے 6 کروڑ روپے کی رقم جاری ہی نہیں کی گئی۔