گردے دل میں خاص مقام رکھتے ہیں‘ ٹرمپ کا انکشاف سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

July 13, 2019 11:38 am0 commentsViews: 11

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ اپنے عجیب و غریب بیانات کے باعث خبروں میں رہتے ہیں اور اب انہوں نے میڈیکل سائنس کے حوالے سے بھی نئے انکشافات شروع کردیے ہیں۔ تازہ واقعہ گردوں سے متعلق سرکاری پالیسی کے حوالے سے تقریب میں پیش آیا۔ جہاں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ گردے دل میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی یہ بات سن کر جہاں شرکاء حیران رہ گئے وہیں سوشل میڈیا پر صارفین نے ٹرمپ کا خوب مذاق اڑایا اور دل اور گردوں کے حوالے سے لطیفے بھی شیئر کئے۔