100 سال کی عمر میں شادی کے بندھن میں بندھنے والا امریکی جوڑا

July 13, 2019 11:44 am0 commentsViews: 43

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا سے تعلق رکھنے والے جان اور فلیس کوک نے 100 سال کی عمر میں جاکر شادی کی۔ دوسری جنگ عظیم کا حصہ بننے والے جان کی عمر 100 سال ہے جبکہ فلیس کی عمر اگست میں 103 سال ہو جائے گی اور دونوں نے 26 جون کو شادی کی۔ یہ دونوں 26 جون کو عدالت گئے تاکہ شادی کا لائسنس حاصل کر سکیں اور وہاں انہیں معلوم ہوا کہ وہ اسی روز شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ فلیس نے بتایا حقیقت تو یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو گئے تھے یہ دونوں اوہائیو کے معمر افراد کے لیے قائم ایک مرکز میں مقیم ہیں اور ایک ساتھ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔