آج کراچی میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان

July 13, 2019 11:46 am0 commentsViews: 12

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہفتہ کے روز موسم جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرق سے ہوا 18 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہے۔