غیر قانونی بھرتیاں، رئوف صدیقی و دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے تاریخ 3 اگست مقرر

July 13, 2019 11:46 am0 commentsViews: 5

کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے محکمہ سندھ اسمال انڈسٹریز میں غیر قانونی بھرتیوں کے نیب ریفرنس میں ایم کیو ایم رہنما رئوف صدیقی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 3 اگست مقرر کردی۔ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر دی گئیں۔ جمعہ کو سماعت کے موقع پر رئوف صدیقی و دیگر ملزمان پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، ریفرنس کی مزید سماعت 3 اگست تک ملتوی کردی گئی۔