نئے مالی سال میں برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا

July 13, 2019 1:12 pm0 commentsViews: 8

اسلام آباد: مشیر تجارت مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات 25 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم ایکسپورٹ 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات 25ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا تاہم مالی سال 2018-19 کی ایکسپورٹ 22 ارب 98 کروڑ ڈالر رہی اور ملکی برآمدات کا ہدف پورا نہ ہوسکا، جب کہ مالی سال 2018-19 میں سال بہ سال برآمدات ایک فیصد جب کہ درآمدات 9.86 فیصد کم رہیں اور درآمدات کی مالیت 54.78 ارب ڈالر رہی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2018-19 کا تجارتی خسارہ سال بہ سال 15.33 فیصد کم رہا اور تجارتی خسارے کی مالیت 31 ارب 82 کروڑ ڈالر رہی۔ تفصیلات کے مطابق اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی کے مقابلے میں جون کی برآمدات 18.32 فیصد کم ہو کر برآمدات کی مالیت ایک ارب 71 کروڑ ڈالر رہی، اور جون کے مہینے میں درآمدات کی مالیت 13.45 فیصد کمی سے 4 ارب 36 کروڑ ڈالر رہی، جب کہ جون کے مہینے کا تجارتی خسارہ مئی کے مقابلے میں 10فیصد کمی سے 2.64 ارب ڈالر رہا۔